ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرگی کے دوروں سے پریشان لڑکی نے خود کشی کرلی

مرگی کے دوروں سے پریشان لڑکی نے خود کشی کرلی

Tue, 18 Oct 2016 14:14:09    S.O. News Service

منڈگوڈ18؍اکتوبر(ایس او نیوز) تعلقہ کے ملگی گاؤں میں ساتویں جماعت کی ایک طالبہ نے مرگی کی بیماری سے پریشان ہوکر اپنے گلے میں پھندالگاکر خود کشی کرلی ہے۔

ہلاک ہونے والی لڑکی کانام اکشیتا دھرمنا بھووی(۱۳ سال ) بتایا جاتا ہے۔کہتے ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس پر مرگی کے دورے پڑتے تھے اور وہ بے ہوش ہوکر گرجاتی تھی جس سے سانس لینے میں بھی اسے بڑی دقت ہوتی تھی۔اپنی حالت سے وہ بہت دکھی رہنے لگی تھی۔پھر کل جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا تو اس نے باورچی خانے کی چھت سے ساری کا پھندا بناکر موت کو گلے سے لگالیا۔مہلوک اکشیتا کی بہن نے یہ معلومات اپنی شکایت میں پولیس کو دی ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: